پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

شاہ خاور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر

قومی احتساب بیورو نے شاہ خاور کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پراسیکیوٹر نیب کی اسامی خالی ہونے سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوسکتی تھی، شاہ خاور حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سمیت تمام اہم مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اور احتساب عدالتوں میں اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے جب کہ شاہ خاور اہم مقدمات میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہ خاور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :