ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے چند انتہائی مفید اشیاء

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 40 فیصد لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکا یت ہے—فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 40 فیصد لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے، ایسے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

ذیل میں ہم چند ایسی اشیاء کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو بلڈ کا پریشر متوازن رکھنے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

تلسی کے پتے:

ماہرین کے مطابق تلسی کے پتے خون کو پتلا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں اور اگر انہیں کھانے میں استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی مفید ہیں۔

دار چینی:

دار چینی، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتی ہے، اس کا صرف ایک چٹکی پاؤڈر شہد میں ملا کر کھالیا جائے تو یہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

الائچی:

الائچی صحت کے لیے کئی طریقوں سے مفید ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی بے انتہا فائدہ مند ہے۔ اس کے لگاتار استعمال سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں بھی یہ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

ادرک:

ادرک کا استعمال گاڑھے خون کو پتلا کرتا ہے، ساتھ ہی اس کی مدد سے شریانوں میں خون آسانی سے دوڑتا ہے۔ ادرک انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے مفید ہے، یعنی ناخنوں کی چمک اور نظام ہضم کو درست رکھنے میں بھی نہایت مفید ہے۔

السی کے بیج:

السی کے بیج میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، ساتھ ہی اس سے گلوکوز میں بھی اضافہ ہوتا جو ہائی بلڈ پریشر ہونے سے روکتا ہے۔   

مزید خبریں :