’سوئی دھاگا‘ میں ورون دھون کے کردار کی پہلی جھلک منظرعام پر

فلم ’سوئی دھاگا‘ میں ورون دھون کے کردار کی پہلی جھلک—فوٹو/ انسٹاگرام 

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی نئی فلم’سوئی دھاگا‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی ہے۔

فلم ’سوئی دھاگا‘ یش راج فلم کے بینر تلے بنائی جارہی ہے، جس کی ہدایات شرت کتاریا انجام دیں گے، اس فلم میں خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون ایک ساتھ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوں گے۔

ورون دھون نے انسٹاگرام پر فلم 'سوئی دھاگا' میں اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے ہندی میں لکھا کہ 'ہاتھ پاؤں میں انجیکشن کا سلسلہ شروع ہوا'۔


فلم کی کہانی ایک درزی (ٹیلر) کے گرد گھومتی ہے، اس حوالے سے ورون دھون کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ اس فلم کے ذریعے وہ ایک عام انسان کا پیغام دیں گے۔

فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ آئندہ برس فروری سے شروع کی جائے گی جب کہ فلم آئندہ برس 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :