پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

پی آئی اے کی مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز میں بچی کی پیدائش

پی آئی اے نے بچی کے والدین کو مبارکباد دی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی  اے) کی مدینہ سے ملتان آنے والی فلائٹ میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا، 'معجزے ہر روز ہوتے ہیں اور آج مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں بھی ہم نے ایک معجزہ دیکھا، جب ایک پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی'۔

پی آئی اے نے بچی کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنے پر پرواز کے عملے کو بھی سراہا۔


واضح رہے کہ پی آئی اے کی مذکورہ پرواز مدینہ سے ملتان جارہی تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسے کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔

مزید خبریں :