پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

نئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے

— فوٹو:فائل

پاکستان میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔

پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس امید سے پاکستان آیا ہوں کہ ہمارا مستقبل ماضی سے بہتر ہوگا اور بھروسے کے ماحول میں کام سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوان تعلقات بڑھانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیں آپس  کے تعلقات مضبوط کرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر پاک رابطے بڑھنے چاہییں، ویزے کا اجرا مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے اور انسانی بنیادوں پر ویزوں کےاجرا میں پہل کریں گے۔

یاد رہے کہ اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے 25 ویں ہائی کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور ان کو 2 سال کے لئے پاکستان میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :