کراچی: لیاری میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری کےعلاقے بغدادی میں علی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ واقعہ دو گروپوں میں تصادم کا نتیجہ لگتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں بوبی اللہ داد، روزینا اعجاز، خان محمد، زاہد شوکت اور صالح محمد شامل شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں رئیس خان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کلری میں شروع ہوا اور بڑھتے بڑھتے علی ہوٹل تک پہنچ گیا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی طور پر یہ دو منشیات فروش گروہوں کے درمیان تصادم بتایا جارہا ہے جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :