کھیل
Time 12 دسمبر ، 2017

کرس گیل نے ٹی ٹوینٹی کی ایک اننگز میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (پی پی ایل) کے فائنل میں سرانجام دیا۔ 146 رنز کی اپنی طوفانی اننگ میں گیل نے 18 چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔

146 رنز میں سے جارح مزاج بلے باز نے 128 رنز صرف باؤنڈیز لگاکر حاصل کیے۔ اس سے قبل 17 چھکوں کے ساتھ یہ ریکارڈ گیل کے پاس ہی تھا۔

ان کی شاندار بیٹنگ کے باعث ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائیٹس کے خلاف 206 رنز بنا ڈالے۔

کرس گیل کے علاوہ برینڈن مکلم 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید خبریں :