یوٹیوب پر 6 سالہ بچے نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر 6 سالہ بچے نے پیسے کمانے کے معاملے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے فوربس نے یوٹیوب کی معروف شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 6 سالہ بچے ریان کے یوٹیوب چینل نے 2017 میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے اور اس طرح وہ یوٹیوب سیلیبرٹی فہرست میں 8 ویں نمبر پر آئے۔

6 سالہ ریان کھلونوں کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتا ہے اور اس کی ویڈیوز دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

فوربس کے مطابق 2017 میں یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے 10 افراد کی مجموعی آمدنی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

ریان 4 برس کی عمر سے مختلف کھلونوں پر تجزیاتی ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر شیئر کررہا ہے۔ ریان کو کھلونوں سے بہت پیار ہے اور جب اس کے والدین کوئی کھلونا اسے لاکر دیتے ہیں تو وہ اس کی مثبت اور منفی باتوں کا خلاصہ کرتا ہے۔

ریان کے یوٹیوب چینل کی مقبولیت کی اہم وجہ یہ ہے کہ اس میں کوئی معروف شخص نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا بچہ کھلونوں پر اپنا تجزیہ پیش کرتا ہے۔

مزید خبریں :