پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2017

کراچی میں دفعہ 144 میں مزید 6 ماہ کی توسیع

حکومت سندھ نے کراچی میں دفعہ 144 میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے مطابق 5 یا زائد لوگوں کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کراچی کے مخصوص علاقوں میں عائد ہو گی اور یہ فیصلہ عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سوائے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام سیکیورٹی گارڈز کے عام لباس پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہہ لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مشابہت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

مزید خبریں :