پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2017

ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 20 وکلا نے گرفتاری دیدی

پولیس نے مقدمے میں 50 وکلا کو نامزد کیا ہے، فوٹو: اسکرین گریب جیونیوز

ملتان: جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں نامزد وکلا میں سے 20 وکلا نے گرفتاری دے دی۔

ملتان کے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا نے گزشتہ روز سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل وکلا نے عدالت کے شیشے، دروازے اور کھڑکیاں توڑ دی تھیں جس پر پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

جیونیوز کےمطابق پولیس کی جانب سے 50 وکلا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری آج وکلا کو گرفتار کرنے چوک کچہری تو پہنچی تو وکلا نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاہم اس دوران کئی وکلا نے از خود ہی گرفتاری دے دی جس میں صدر ہائیکورٹ بار شیر زمان قریشی اور سابق صدر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد وکلا میں سے 20 وکلا نے گرفتاری دی ہے۔

جب کہ وکلا بار کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ 40 وکلا نے پولیس کو گرفتاری دی ہے جس میں خواتین وکلا بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :