اداکارہ میرا کا ماہرہ خان کے ساتھ فوٹو سیشن

فوٹو: سوشل میڈیا

دوسروں کو ماہرہ خان کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کرنے والی لالی وڈ اداکارہ میرا ایک روز بعد ہی سب کچھ بھول بھال کر خود اُن کے ساتھ پوز بنواتی نظر آئیں۔

میرا کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کامیاب فلمیں نہ کرنے کے باوجود وہ اپنے چلبلے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز میرا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں ہیں جن کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ ماہرہ خان کی تشہیر بند کی جائے۔


اپنے بیان کے صرف ایک روز بعد ہی اداکارہ میرا دبئی میں ہونے والی ایک فیشن شو کی تقریب میں میرا کے ساتھ تصاوی بنواتی نظر آئیں۔



مزید خبریں :