نیویارک میں خاتون نے پیزا کے ساتھ 'ساس' کم ملنے پر پولیس طلب کرلی

نیویارک میں پیزا کے ساتھ مناسب مقدار میں 'ساس' نہ دینے پر خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر پولیس طلب کرلی جس کے بعد پولیس کی ہی مدد سے خاتون کو پیزا شاپ سے باہر نکالا گیا۔

نیویارک کے پیزا ریسٹورینٹ میں 36 سالہ خاتون نے پیزا کا آرڈر دیا اور خاتون کو محسوس ہوا کہ پیزا کے ساتھ مناسب مقدار میں ساس نہ ہونا ایسی 'سچویشن' ہے جس کا حل صرف پولیس کے پاس ہے۔ 

خاتون نے عملے پر مشتعل ہوکر فوراً ایسٹ یونین اسٹریٹ پولیس کو کال کردی، انتہائی سنجیدہ نوعیت کے معاملات میں الجھی پولیس جب سائرن بجاتی ہوئی جائے وقوعہ پہنچی تو انہیں معاملے کی غیر سنجیدگی کا اندازہ ہوا۔ 

پولیس آفیسرز نے پوچھ گچھ کی جس پر عملے نے اہلکاروں کو بتایا کہ خاتون نے اس وجہ سے پولیس کے زحمت دی کہ انہیں پیزا کے ساتھ 'ساس' کم دینے کا شکوہ ہے۔

خاتون نے اس موقع پر ساس کم ملنے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی 29 سالہ نوجوان پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا جسے موقع سے گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تاہم پولیس نے اس موقع پر خاتون کو بھی ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا۔ 

مزید خبریں :