دنیا
Time 16 دسمبر ، 2017

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی کی تاریخ کا اعلان

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکلے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے—فائل فوٹو

برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکلے کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق شادی آئندہ برس 19 مئی کو ہوگی۔

32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگھن مارکلے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور ان کی منگنی کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں، گزشتہ ماہ دونوں کی منگنی کی تصدیق کی گئی تھی۔

اور اب شاہی خاندان کی جانب سے ٹوئٹر پر دونوں کی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔


شاہی محل 'کینسنگٹن پیلس' کے آفیشل ٹوئٹر سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکلے کی شادی کی تقریب آئندہ برس 19 مئی کو برطانیہ کے ونڈسر محل میں منعقد ہوگی۔

شاہی محل سے جاری پیغام میں مزید کہا گیا کہ لندن کے مغرب میں واقع شاہی رہائش گاہ ’’ونڈسر‘‘ پرنس ہیری اور میگھن کے لیے بہت ہی خاص جگہ ہے لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان دونوں کی شادی کی تقریب بھی یہیں منعقد کی جائے گی۔


مزید خبریں :