کھیل
Time 16 دسمبر ، 2017

پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: فیس بک بشکریہ ایشین مینز نیٹ بال چیمپئن شپ

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سنگاپور کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کےمقابلے میں 75گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے محمد اختر اور عابد علی نے بہترین کھیل پیش کیا۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا، اتوار کو ہونے والے فائنل میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے دونوں روایتی حریف ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو 44 کےمقابلے میں 47 گولوں سے شکست دی۔

مزید خبریں :