پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2017

مریم نواز سال کی 11 بااثر ترین خواتین میں شامل

مریم نواز کو نواز شریف کے سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے—۔فائل فوٹو

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو سال کی 11 بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے عزم و ہمت کی بنیاد پر نام بنانے والی دنیا کی 11 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی، جن میں مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی جاری کی گئی اس فہرست میں حکومت، قانون، فرسودہ رسم و رواج اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سوئیڈن، فرانس، برما، ترکی اور چین کی باہمت خواتین شامل ہیں، جنہوں نے اپنے الفاظ، ارادوں اور عزائم سے دنیا کے منظر نامے میں شناخت بنائی۔

پاکستان کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی مریم نواز شریف کو بھی دنیا کی باثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے مختصر ترین عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے والد نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد لاہور کے حلقے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنی والدہ کلثوم نواز کی باقاعدہ انتخابی مہم چلائی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگنے والے الزامات پر ان کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں۔

مریم کو نواز شریف کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔


مزید خبریں :