پاکستان
Time 06 جنوری ، 2018

دہشتگردی کے خلاف پاکستان-امریکا تعاون امریکا کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

اسلام آباد: سیکیورٹی تعاون کے خاتمے کےامریکی اعلان پر امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان امریکا تعاون امریکا کے مفاد میں ہے۔

ایک اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 سال میں دہشتگردی کیخلاف 120 ارب ڈالرخرچ کیے اور یہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔

پاکستان کو امریکی واچ لسٹ میں شامل کرنے پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نےمذہبی آزادی کےتحفظ کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کے عالمی معیارات کے نفاذ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مذہبی آزادی کی شقوں کا نفاذ یقینی بنانے کیلیے تاریخی فیصلے کیے، عالمی برادری مذہبی آزادی کیلیے پاکستانی اقدامات سے واقف ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی آئین تمام افراد کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واچ لسٹ امریکی مذہبی آزادی کے قوانین کے تحت نیا اضافہ ہے، امریکا سے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ کے مقاصد پوچھے ہیں۔

مزید خبریں :