کاروبار
Time 08 جنوری ، 2018

ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس نہ لیا جائے، نوازشریف کی مشیر خزانہ کو ہدایت

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشیر خزانہ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لینے کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں۔

نوازشریف نے مشیر خزانہ کو ہدایت دی کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے۔

سابق وزیرعظم نے مزید ہدایت دی کہ 15 فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکے۔

مزید خبریں :