کاروبار
Time 10 جنوری ، 2018

مالی سال 18-2017 میں پاکستانی معیشت 5.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں—۔فائل فوٹو

کراچی: ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 18-2017 میں پاکستانی معیشت 5.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرےگی اور آنے والے سالوں میں یہ شرح 5.9 فیصد ہوجائے گی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کی گئی عالمی معیشت پر رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری اور قرض اخراجات بڑھانے میں مدد دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کنسٹرکشن اور خدمت کے شعبے سرگرم رہے۔

مزید کہا گیا کہ مون سون کا مزاج معمول پر آنے سے زرعی شعبہ بحال ہوا ہے۔

ورلڈ بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا مالی خسارہ معیشت کے لیے بڑا خدشہ ہے، جس کا سبب کمزور برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات ہے۔


مزید خبریں :