Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
10 جنوری ، 2018

کپل شرما کے بجائے سنیل گروور بالی وڈ اسٹارز کی ترجیح بن گئے

—فوٹو:فائل

بالی وڈ کے نامور اسٹارز اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کامیڈین کپل شرما کی بجائے سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کپل شرما گزشتہ سال آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑائی کی تھی جس کے بعد احتجاجاً سنیل سمیت کئی فنکاروں کو ’دی کپل شرما شو‘ کو خیرباد کہہ دیا  اور ان کا شو بھی کچھ ہی عرصے میں بند ہو گیا۔

سنیل گروور کپل شرما کے شو کو خیرباد کہنے کے بعد اپنا لائیو کامیڈی شو کررہے ہیں اور اب کئی بڑے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی تشہیر کے لیے ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر جانے کی بجائے سنیل گروور اور علی اصغر کے ساتھ خصوصی پروگرام کیا۔

ایوارڈ شوز میں بھی کپل شرما بڑے اداکاروں کے ساتھ شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں لیکن اب حال ہی میں ’زی سائن ایوارڈ‘ میں ان کی جگہ سنیل گروور شو کی میزبانی کرتے نظر آئے۔

اب سلمان خان کے بعد اکشے کمار بھی اپنی فلم’پیڈمین‘ کی تشہیر کے لیے سنیل گروور کے ساتھ خصوصی شو کریں گے جس میں ایک بار پھر سنیل گروور مشہور کردار ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ اور ’ رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اکشے کمار نے شو کی خصوصی قسط کے لیے پرومو بھی شوٹ کروالیے ہیں جس کے مطابق مذکورہ شو کلر ٹی وی پر 14 جنوری کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سنیل گروور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں مشہور کردار ’ڈاکٹر مشہور گلاٹی‘ اور ’رنکو بھابھی‘ کا کردار میں نظر آتے تھے جنہیں شو کی جان قرار دیا جاتا تھا۔


Advertisement