پاکستان
Time 11 جنوری ، 2018

چیف جسٹس نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے دودھ کی پیداوار کے لیے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔

جب کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیمیکل کو دودھ بتا کر نہیں بیچنے دیں گے۔

جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے بھی کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ناقص دودھ کی تیاری اور فروخت کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رجسٹرار کے مطابق کیس کی سماعت ہفتے کے روز کراچی رجسٹری میں ہوگی۔


مزید خبریں :