کھیل
Time 12 جنوری ، 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا اہم میچ آج رات کھیلا جائیگا

فوٹو:فائل

ڈنڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے کھیلا جائے گا۔

ڈنڈن کے یونیورسٹی اوول گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں سیریز میزبان ٹیم کے نام ہوجائے گی۔

گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کیویز کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ پر بھرپور توجہ دی اور خامیاں دور کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوبارہ غلطیاں نہ کرنے کا عزم کیا۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم اوپننگ بلے باز فخر زمان کی شمولیت کا فیصلہ ان کے مکمل فٹ ہونے سے مشروط ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں ممکنہ قومی ٹیم اظہرعلی، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، محمد عامر اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوسکتی ہے۔ 

 

مزید خبریں :