پاکستان
Time 12 جنوری ، 2018

بلوچستان: خفیہ آپریشنز میں 16 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 غیر قانونی افغان مہاجرین سمیت 16مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشنز سمبازہ، سبی، ہزار گنجی کے علاقوں میں کیے گئے۔

آپریشنز کے دوران گرفتار کیے گئے افراد سے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، راکٹس اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

مزید خبریں :