پاکستان
Time 13 جنوری ، 2018

عدالتی نظام میں اصلاحات کیلئے اجلاس آج ہوگا

کراچی: چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو آج طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالتی اصلاحات کے لیے اجلاس میں چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو طلب کیا گیا ہے جب کہ اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں سی ڈی اے قوانین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ’عدالتی نظام میں ہم اصلاحات لے کر آئیں گے، عدلیہ میں بھی ایک ہفتے میں اصلاحات شروع ہوجائیں گی، ویسے یہ ہمارا کام نہیں، ہمارے اصلاحات لانے پر پھر کوئی یہ نہ کہے کہ ہم مداخلت اور تجاوز کر رہے ہیں‘۔

مزید خبریں :