پاکستان
Time 13 جنوری ، 2018

’ایئرپورٹ اور مہران بیس حملوں کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک‘

کراچی پولیس نے ائیرپورٹ اور مہران بیس حملوں میں ملوث ملزمان کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کی خاصخیلی گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

راؤ انوار کے مطابق کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا جس پر ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد مولوی الیاس اور تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا گن مین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد ایئرپورٹ، مہران بیس حملے، امام بارگاہوں، پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

مزید خبریں :