دنیا
Time 13 جنوری ، 2018

ٹرمپ کا افریقی ممالک سے متعلق بیان شرمناک ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افریقی ملکوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بےہودہ الفاظ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے الفاظ صدمے کا باعث ہیں اور اس بیان نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں سوال اٹھایا تھا کہ افریقی ممالک سےامیگریشن کیوں کی جائے؟

اقوام متحدہ کے قوانین کے قوانین کے مطابق رنگ و نسل کی بنیاد پر ملکوں یا افراد سے تفریق نہیں برتی جا سکتی لیکن ٹرمپ کے اس بیان سے ناصرف دنیا میں نسل پرستی کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ اس خطرناک بیان سے لوگوں کی زندگیاں بھی تباہ ہوسکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں افریقی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے بے ہودہ الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے الفاظ نہ صرف صدمے کا باعث اور شرمناک ہیں بلکہ انہوں نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان روپرٹ کولول کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے الفاظ اقوام متحدہ کی دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا میں مساوات قائم کرنے کی کوششوں کے منافی ہے۔ روپرٹ کولول نے مزید کہا کہ رنگ و نسل کی بنیاد پر ملکوں اور براعظموں سے تفریق نہیں برت سکتے۔

بیان میں کہا گیا کہ اتنے بڑے منصب پر فائز کسی سیاسی شخصیت کے نفرت انگیز الفاظ سے دنیا بھر میں نسل پرستی کے رجحانات کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس قسم کے بیانات سے لوگوں کی زندگیاں بھی تباہ ہو سکتی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ممالک سے متعلق تحضیک آمیز الفاظ اوول آفس میں ایک اجلاس میں ادا کئے تھے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد 54 ممالک نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :