دنیا
Time 13 جنوری ، 2018

ٹرمپ نے اپنا جنسی اسکینڈل چھپانے کیلیے فحش اداکارہ کو لاکھوں ڈالر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنا جنسی اسکینڈل چھپانے کے لیے فحش فلموں کی اداکارہ کو لاکھوں ڈالر دیے۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق فحش فلموں میں کام کرنے والی سابق امریکی اداکارہ اسٹیفنی کلیفورڈ ہالی ووڈ کی رومانوی کامیڈی فلم ’فائنڈنگ بلیس‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں 2006 میں امریکی ریاست واشنگٹن کے مشرقی شہر اسپوکین آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹورمی ڈینیئل کے نام سے مشہور اداکارہ اسٹیفنی کلیفورڈ نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی 2006 میں لیک تاہو میں ان کے ساتھ جنسی فعل کا ارتکاب کیا تھا۔

وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا کہ نومبر 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل ٹرمپ کے ایک وکیل نے اسٹیفنی کلیفورڈ کو جنسی اسکینڈل کے حوالے سے خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیفنی کلیفورڈ سے 2006 میں میلانیا کے ساتھ شادی کے ایک سال بعد ملے اور کلیفورڈ نے 2016 میں میڈیا پر ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کی باتیں کرنا شروع کر دیں لیکن صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل ان کی ٹرمپ کے ساتھ جنسی فعل کے معاملے پر خاموش رہنے کی ڈیل طے پا گئی تھی۔

مزید خبریں :