عامر خان اور کترینہ نے نئی فلم کیلئے ڈانس کلاسز لینا شروع کردیں

 ڈانس پریکٹس کے بعد ایک سیلفی— ٹوئٹر فوٹو

 ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم کے لئے معروف رقاص پرابھودیوا سے ڈانس کلاسز لینا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے لئے وہ معروف ڈانسر  پرابھودیوا سے کلاسز لے رہے ہیں جب کہ کترینہ کیف بھی ان کے ساتھ ہیں۔ 

گزشتہ روز فلم کے گانے پر رقص کی پریکٹس کے بعد عامر خان اور کترینہ کیف کی ایک تصویر سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ 

گانے میں شامل ہر ایک اسٹیپ کو عامر اور کترینہ انتھک محنت کر کے پرابھودیوا سے سیکھ رہے ہیں۔


فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں عامر خان پہلی مرتبہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم کی کاسٹ میں اداکار کترینہ کیف سمیت اداکار فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ رواں برس دیوالی کے موقع ہر 7 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ 

مزید خبریں :