کھیل
Time 14 جنوری ، 2018

پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

—فوٹو: ٹوئٹر

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 40 اوورز میں 563 رنز بنا لئے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کے خلاف مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے جو کہ ایک روزہ کرکٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل 2010 میں پاکستان نے ہی جنوبی افریقا کے خلاف نیولینس پارک سہارا گراؤنڈ کیپ ٹاون میں 517 رنز بنا کرورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عامر اشفاق نے ڈبل سنچری اسکور کی اور وہ 208 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 564 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز بناسکی اور پاکستان نے آسٹریلیا کو 394 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے ہارون خان نےسنچری اسکور کی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید خبریں :