دنیا
Time 15 جنوری ، 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارامولا میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام نہاد آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کر کے 6 افراد کی جان لے لی گئی۔

قابض بھارتی فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی جانب سے اڑی میں مشترکہ طور پر جعلی آپریشن کیا گیا جس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 14 افراد کو قتل کیا جب کہ 181 کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :