پنجاب میں چائنیز نمک پر پابندی عائد

— چائنیز نمک (اجینوموٹو)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائنیز کھانوں کے لازمی جز تصورکیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک پرپابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےسائنٹیفک پینل کا کہنا ہے کہ اجینو موتومیں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہےجوسردرد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

بلڈ پریشر،ہائپرٹینشن کا سبب بننے والاچائنہ سالٹ حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے جس کے پیش نظرہوٹل، ریستورانون، فروزن فوڈزاور دیگر تمام مصنوعات میں اس کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کی جارہی ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ چائنیزنمک کےخاتمے کے لیے 31مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں :