پاکستان
Time 16 جنوری ، 2018

’حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہونے سے زینب کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے‘

قصور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کمسن زینب کے قتل پر گھر جاکر بچی کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایس پی کے تبادلے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ ناکام ہوگئے اب وہ بلاشبہ کتنے بھی دعوے کریں، لوگوں کو ماریں، قتل کریں لیکن لوگ انہیں معارف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کسی اور چیز پر ہے اس لیے زینب کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے معصوم لوگوں کوپکڑا گیا ہے، ایسے افسوسناک واقعات دنیا میں ہوتے ہیں لیکن وہاں کی حکومتیں بے بس نہیں ہوتیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ قصور واقعے نے پاکستان کے لوگوں کی آنکھیں کھولی ہیں اور ان کا صحیح چہرا دنیا کو دکھایا ہے، اب کتنی بھی دولت دی جائے بچی کے ماں باپ خاموش نہیں ہوتے۔

مزید خبریں :