پاکستان
Time 17 جنوری ، 2018

فاٹا اصلاحات کا کام عوام کی منشا کے مطابق ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام کی منشا کے مطابق فاٹا اصلاحات کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت سیفران کی قیادت میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں فاٹا اصلاحات اور قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات، انضمام کےعمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی منشا کے مطابق فاٹا اصلاحات کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، فاٹا کے عوام کو قومی دھارےمیں لانے کے لیے وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دینا ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کےعوام کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :