پاکستان
Time 17 جنوری ، 2018

ملک کو خطرہ کسی اور سے نہیں صرف جاتی امرا سے ہے، آصف زرداری

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آصف علی زرداری نے کہا کہ میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں اور اس میں مجھے بالکل دیر نہیں لگے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے منہ سے بڑے پھول جھڑتے تھے، ہم جمہوریت کی خاطر جواب نہیں دیتے تھے، لیکن اب یہ چاہتے ہیں جمہوریت کا سفر پورا نہ ہو۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیا ہے؟ ہوا تو پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے،ہوا تو قادری صاحب کے ساتھ ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کہا، ہمیشہ پاکستان کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو خطرہ اور کسی سے نہیں صرف جاتی امرا ہے، یہ چاہتے ہیں پاکستان کمزور ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ دعا اور دوا دینا ہم سیاسی لوگوں کا کام ہے، سیاست کریں لیکن ملک کے خلاف کوئی سیاست نہیں ہوتی۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے کی گئی تقریر پر خواجہ آصف نے سخت ردعمل پیش کیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آصف زرداری وفاقی و صوبائی حکومتوں میں رہنے کے باوجود اپنی بیوی کے قاتلوں کو نہ پکڑ سکے لیکن اب اوروں کے قاتل پکڑنے کے لیے جلسے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ اب یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ جنگ ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ تنہا نہیں ہوگا، مشترکہ جنگ مل کر لڑیں گے، آیندہ دو دن میں دوبارہ ملاقات کررہے ہیں جس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :