پاکستان
Time 18 جنوری ، 2018

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ پر صفائی ستھرائی

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم جلسے کے لئے لائے گئے کنٹینرز رات میں ہی اٹھائے جانے کے بجائے صبح اٹھائے گئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ 

مال روڈ پر کھانے کے باکس، پانی کی خالی بوتلیں، جوس کے ڈبے، بینرز، پینا فلیکسز اور مختلف جماعتوں کے جھنڈے بھی جگہ جگہ پڑے رہے جسے بعدازاں خاکروبوں نے وہاں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔

مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مشروط کیے جانے پر رات 12 بجے تک کی مہلت دی گئی اور مقررہ وقت پر ہی سیاسی جماعتوں نے جلسہ ختم کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کی تحریک اب صرف ہماری نہیں بلکہ یہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بھی جنگ بن چکی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلسے سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :