پاکستان
Time 18 جنوری ، 2018

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فرار ہوگئے۔ 

دستی بم حملے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد اسماعیل، وقاص، ستار اور بابو شامل ہیں تاہم جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ 

مزید خبریں :