اسنیپ چیٹ میں بھی انسٹاگرام جیسے بومیرنگ فیچر کی آزمائش جاری

نئے باؤنس فیچر سے اسنیپ چیٹ کا یہ لوپنگ ویڈیو فیچر، کم و بیش انسٹاگرام کے بومیرنگ فیچر جیسا ہوجائے گا—۔فائل فوٹو

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسنیپ چیٹ جلد ہی فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام کا ایک فیچر کاپی کرنے والا ہے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسنیب چیٹ فی الوقت ایک نئے ویڈیو فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین بومیرنگ اسٹائل ویڈیوز بنا سکیں گے۔

اس فیچر کا نام 'باؤنس' ہے، جس کی اسنیپ چیٹ کے بیٹا ورژن میں آزمائش جاری ہے تاہم یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

اگرچہ اسنیپ چیٹ میں صارفین کو لوپنگ ویڈیوز بنانے کی سہولت دستیاب ہے، لیکن اس میں بومیرنگ جیسے فیچرز اور ایفیکٹس دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بومیرنگ میں لوپنگ ایفیکٹس ویڈیو کلپس کو آگے پیچھے کرکے شامل ہوتے ہیں۔

تاہم نئے باؤنس فیچر سے اسنیپ چیٹ کا یہ لوپنگ ویڈیو فیچر، کم و بیش انسٹاگرام کے بومیرنگ فیچر جیسا ہوجائے گا۔

اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ ایپ میں باؤنس فیچر کی آزمائش جاری ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کب لانچ کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسنیپ چیٹ کے فیچرز کاپی کرتا ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام کی نقل کرنے جارہا ہے۔


مزید خبریں :