دنیا
Time 17 جون ، 2018

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ، 18 افراد ہلاک

خودکش دھماکا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا — فوٹو: فائل 

ننگر ہار: افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے قریب خودکش بمبار  نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

خودکش دھماکا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے ہوا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ 

افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

یاد رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان عید کے 3 روز تک جنگ بندی کا معاہدہ ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے افغان طالبان کو جنگ بندی میں توسیع کی پیش کش کی گئی تاہم افغان طالبان نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ عید کے فوری بعد روکے گئے آپریشنز دوبارہ سے شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز بھی ننگرہار میں افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکاروں کی عیدملن کے درمیان خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

مزید خبریں :