شوبز اسٹارز عید کی خوشیاں کیسے منا رہے ہیں؟

ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے چھوٹی عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے—.تصاویر / بشکریہ سوشل میڈیا

آج عیدالفطر کا تیسرا دن ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے انداز سے چھوٹی عید کے مزے اڑانے میں مصروف ہے، پاکستانی اسٹارز بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہیں اور نہ صرف بھرپور انداز میں عید کی خوشیاں منا رہے ہیں بلکہ اپنی سیلفیز اور دیگر مصروفیات سے مداحوں کو بھی باخبر رکھے ہوئے ہیں۔

فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی مقبول جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید ملک سے باہر چین میں عید منا رہے ہیں۔

دونوں نے گزشتہ روز چین میں شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن (ایس او سی) فلم فیسٹول میں شرکت کی، جہاں فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔

مہوش نے چین سے عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ میں لکھا، 'یہ فخر کی بات ہے کہ 12 ممالک کی فلموں میں سے پاکستانی فلم کو یہ اعزاز حاصل ہوا'۔


انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے دور عید منا رہی ہیں اور سب کو یاد کر رہی ہیں لیکن یہ اعزاز اپنے نام کرنا انتہائی قیمتی ہے۔

















ہم سب کی پسندیدہ اداکارہ ماہرہ خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کی تشہیر کرتے ہوئے عید منائی، اس کے ساتھ وہ فٹ بال ورلڈ کپ کی بھی دیوانی بنی ہوئی ہیں۔







فلم 'سات دن محبت اِن' کی مرکزی جوڑی ماہرہ خان اور شہریار منور—۔

خوبصورت اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں، دونوں نے عید کے پہلے اور دوسرے دن  کی شاندار تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

EID MUBARAK EVERYONE.. STAY BLESSED and remember me and family in your prayers..

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on















EID UL FITR.. #day2 photography @kashifqadri

A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) on















خوبرو اداکارہ مایا علی نے عید کی خوشیاں اپنے کزنز اور اہلخانہ کے ساتھ منائیں اور عید پر لی گئی تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔














اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی پاکستان سے باہر کینیڈا کے شہر مسسی ساگا میں عید منائی، جہاں انہوں نے حلال فوڈ فیسٹول میں بھی شرکت کی۔

عثمان خالد بٹ نے کینیڈا میں عید مناتے ہوئے روایتی انداز کو ہی پسند کیا اور کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہنی۔


















اداکارہ سجل علی نے اپنی بہن و اداکارہ سبور علی کے ساتھ روایتی انداز میں عید منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔


معروف گلوکار شہزاد رائے عید کے پہلے روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تھے، جہاں وہ ایک کانسرٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔



مزید خبریں :