ہمایوں اور مہوش کی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کیلئے چین میں خصوصی ایوارڈ

فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کی مرکزی جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید ملک نے یہ ایوارڈ وصول کیا—.فوٹو/ بشکریہ مہوش حیات انسٹاگرام

پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے چین میں منعقدہ شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن (ایس او سی) فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم کی مرکزی جوڑی مہوش حیات اور ہمایوں سعید ملک نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

فلم فیسٹیول کی اسپیشل جیوری کیٹیگری میں 12 ممالک کی فلمیں شامل تھیں، جن میں سے یہ اعزاز پاکستانی فلم کو حاصل ہوا۔

مہوش اور ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹول میں شرکت کی جس میں ان کی دو فلموں کی نمائش ہوئی۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار فیسٹول تھا جو دو مختلف ملکوں کے درمیان خاص دوستی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

مہوش نے چین میں فلم کی کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے فخر کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلمیں دنیا میں سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور فلم کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔



مزید خبریں :