پاکستانی باکسر محمد وسیم نئے عالمی اعزاز کیلئے تیار

پاکستانی باکسر محمد وسیم جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین سے مقابلہ کریں گے —.فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

باکسر محمد وسیم نے ہم وطنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے تحت ورلڈ ٹائٹل کا مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگا، جہاں باکسر وسیم، جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے مدمقابل ہوں گے۔

جنوبی افریقن باکسر نے اپنے فائٹ کیرئیر کے 37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے جب کہ محمد وسیم بھی اب تک 8 انٹرنیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

باکسر محمد وسیم امریکی ٹریننر جیف مےویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں—.اسکرین گریب

محمدوسیم اس وقت ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے وہ انتہائی تجربہ کار امریکی ٹرینر جیف مے ویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

 باکسر محمدوسیم کا کہنا ہےکہ وہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے قوم سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم  ڈبلیو سی سلور چیمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں جب کہ گزشتہ برس ڈبلیو بی سی کی رینکنگ میں وہ فلائی ویٹ کیٹیگری کے نمبر ون باکسر بھی قرار پائے تھے۔

مزید خبریں :