کھیل
Time 18 جون ، 2018

15 ماہ کی ایمی بھی فٹبال ورلڈ کپ فیور میں مبتلا

15 ماہ کی ایمی میچ دیکھنے کے لیے تیار ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

فٹبال کے شائقین آسٹریلوی والدین نے اپنی 15 ماہ کی ننھی پری کو بھی ورلڈ کپ فیور میں مبتلا کردیا۔

2006 کے فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران ڈیوڈ کوہن نے اپنی اہلیہ ساندرا کو پروپوز کیا تھا اور اب 2018 میں ان کی پندرہ ماہ کی بیٹی ایمی بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران میچ دیکھنے کے لیے ان کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی۔

 ایمی فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران میچ دیکھنے کے لیے والدین کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی—۔فوٹو/ رائٹرز

ہفتے کو گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے مابین ہونے والا فٹبال میچ زرد اور سبز  لباس پہنے ننھی ایمی نے بھی دیکھا۔

اس دوران ایمی نے نیند کے جھونکے بھی لیے اور ساتھ ہی فینز کا شور شرابا بھی خوب انجوائے کیا۔

ایمی نے میچ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا—۔فوٹو/رائٹرز

ایمی کی والدہ ساندرا نے خبر رساں رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، 'وہ آدھے میچ کے دوران سوتی رہی، جو میرے لیے اچھا تھا اور میں نے آرام سے میچ دیکھا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں وہ ارگرد موجود لوگوں سے کھیلتی رہی اور اسٹیڈیم کے شور کو بھی خوب انجوائے کیا۔'

ایمی اپنے والدین کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود—۔فوٹو/ رائٹرز

اگرچہ ہفتے کو ہونے والے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی تھی، تاہم آسٹریلوی جوڑے کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے باقی میچز میں اچھا پرفارم کرے گی۔

مزید خبریں :