برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 'گاجر' کا تحفہ

برطانوی شاہی جوڑا سڈنی کے ساحل سمندر کے دورے کے موقع پر—.فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے حال ہی میں آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں ان کی شاندار انداز میں مہمان نوازی کی گئی۔

اس دوران شاہی جوڑے نے سڈنی کے ساحل سمندر کا بھی رخ کیا جہاں دونوں کو آنے والے ننھے مہمان کے لیے بہت سے تحائف بھی ملے۔

ان تحائف میں ایک تحفہ ایسا بھی تھا جس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سمیت وہاں موجود سب لوگوں کو حیران کردیا اور چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

میگھن کو ان کی ایک پرستار کی جانب سے بڑی گاجر کا تحفہ موصول ہوا، جس پر انہوں نے خوشگوار انداز میں شہزادہ ہیری کو مخاطب کیا اور کہا کہ 'دیکھیں تحفے میں سبزی بھی ملی ہے'۔

شہزادہ ہیری بھی یہ تحفہ دیکھ کر خوب مسکرائے۔

اس موقع پر دونوں کی بے شمار تصاویر بنائی گئیں جب کہ تحفے لیتے ہوئے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل شہزادی کیٹ کو ایک کیک دیا گیا تھا، ملکہ الزبتھ کو بکھنگم پیلس لندن انڈر گراونڈ کا نشان تحفے میں ملا تھا جب کہ ڈچز آف کورنیل کمیلا کو لندن میں ایک بڑی بند گوبھی بھی تحفے میں مل چکی ہے۔

مزید خبریں :