چین نے دنیا کا طویل ترین سمندری پل عوام کیلئے کھول دیا

20 ارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس انوکھے پل سے ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کے درمیان سفر 4 گھنٹے سے کم ہو کر محض 30 منٹ رہ جائے گا۔

چین میں 8 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل عوام کے لئے کھول دیا گیا۔

سمندر کی سطح پر بنایا گیا دنیا کا سب سے لمبا پُل جدید انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے اور اس کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور مکاؤ شہر زوہائی سے پل کے راستے مل جائیں گے۔

ہانگ کانگ تک 55 کلو میٹر طویل اس راستے میں دو مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس میں 30 کلومیٹر لمبا مرکزی پل اور جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے دو مصنوعی جزیروں کے درمیان 7 کلومیٹر طویل ایک زیرآب سرنگ بنائی بھی گئی ہے۔

20 ارب ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس انوکھے پل کو انجینئرز کی کئی بار آزمائش کے بعد عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ماضی میں ہانگ کانگ اور زوہائی شہر کے درمیان سفر چار گھنٹے طویل تھا جو کہ اس پل کی مدد سے سمٹ کر محض 30 منٹ رہ جائے گا۔

آئیڈیا شکریہ بی بی سی انگلش



کیا کوئی بھی اس پل کو عبور کر سکتا ہے؟

نہیں، ایسے افراد جو اس پل کو عبور کرنا چاہتے ہیں انہیں خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہو گی جو کہ مخصوص کوٹہ سسٹم کے تحت دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو ٹول ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

ابتدائی طور پر حکام کا خیال تھا کہ اس پل سے روزانہ 9 ہزار 200 گاڑیاں گزریں گی لیکن بعد میں انہوں نے علاقے میں ٹرانسپورٹ کے مزید نیٹ ورکس کی تعمیر کی وجہ سے اس اندازے کو کم کر دیا۔

اس پل کے ذریعے سفر کرنے والوں کو ٹول بھی دینا پڑے گا— رائٹرز فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
پل کے راستے میں قام ایک مصنوعی جزیرہ جہاں سے زیر آب سرنگ شروع ہوتی ہے — اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو