دنیا
Time 12 مئی ، 2021

جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کے مسافروں پرپابندی لگادی

جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کےمسافروں کےداخلےپرپابندی لگادی۔

جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کےتیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیاگیا، پاکستان بھارت اور دیگرکئی ملکوں کےمسافروں کے داخلے پر پابندیوں کااطلاق کل سےہوگا۔

وزارت خارجہ جاپان کے طابق جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والےغیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے، صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :