دنیا
Time 12 مئی ، 2021

اٹلی میں نرس نے لڑکی کو غلطی سے کورونا ویکسین کی ایک ساتھ چار خوراکیں لگادیں

تسکانہ کے اسپتال میں 23 سالہ لڑکی کو بیک وقت چار خوراکیں لگائی گئیں— فوٹو:فائل 

اٹلی میں نرس نے نوجوان لڑکی کو غلطی سے فائزر  کی کورونا ویکسین کی ایک ساتھ چار خوراکیں لگادیں۔

اٹلی کی ہیلتھ باڈی کا کہنا ہے کہ تسکانہ کے اسپتال میں 23 سالہ لڑکی کو بیک وقت چار خوراکیں لگائی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق غلطی کا فوری احساس ہونے پر لڑکی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں لڑکی کی طبیعت میں کوئی نمایاں اور بڑی خرابی نہیں دیکھی گئی لیکن لڑکی نے بخار اور جسم میں درد کی شکایات کیں۔

اٹلی سے قبل بیک وقت لوگوں کو مقررہ حد سے زیادہ ڈوز دیے جانے کی خبریں امریکا، جرمنی اور اسرائیل سے بھی سامنے آئی تھیں۔

مزید خبریں :