فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ کو ضمانت مل گئی

اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں— فوٹو: فائل

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کو ضمانت مل گئی جس کے بعد وہ جلد رہا ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا۔ دوران قید بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔

ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :