دنیا
09 فروری ، 2013

امریکا: شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری، ٹریفک کا نظام درہم برہم

امریکا: شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری، ٹریفک کا نظام درہم برہم

نیویارک…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری سے مختلف شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ نیویارک، ڈیٹرائٹ، مشی گن، لانگ آئی لینڈ، ملفورڈاورکنیٹی کٹ میں برفباری جاری ہے، شدیدبرفباری کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک کانظام متاثر ہوکر رہ گیا ہے، جبکہ کنیٹی کٹ، روڈآئی لینڈ اور میساچیوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ امریکی شہر نیویارک کے میئر نے نیویارک میں برف باری کے طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میئر کے مطابق نیویارک میں 10 سے 14 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔ نیویارک اور گردونواح میں بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، دوسری طرف امریکی ریاست میساچیوسٹس میں گاڑیاں چلانے پرپابندی لگادی گئی ہے، جبکہ نیویارک کے پٹرول پمس کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :