دنیا
12 اکتوبر ، 2013

امریکا نے لطیف اللہ محسود کی گرفتاری کی تصدیق کردی

امریکا نے لطیف اللہ محسود کی گرفتاری کی تصدیق کردی

واشنگٹن…افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر لطیف اللہ محسود کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے لطیف محسود کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔پینٹاگان کا کہنا ہے کہ لطیف محسود کی گرفتاری سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق لطیف اللہ محسود کو 5 اکتوبر کو خوست کی مرکزی شاہراہ سے گرفتار کیا گیاتھا۔ لطیف اللہ محسود حکیم اللہ محسود کے قریبی عزیز اور حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حامی ہیں۔ لطیف اللہ محسود کو امریکی فوجیوں نے گرفتار کیا ہے مگرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ انھیں افغان فورسز نے گرفتار کیا۔ ان کی گرفتاری پرافغان صدر حامد کرزئی نے امر یکا سے ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :