لیکن

سب کچھ جانئے مگر صرف ’لیکن‘ کے ساتھ ’ـلیکن۔۔ـ‘بہت چھوٹا اورنہایت سادہ سا لفظ ہے۔ ۔۔عام بات چیت میں ہر کوئی اسے استعمال کرتا ہے۔۔جب تبصرہ کرنا ہویاکسی سے سوال کرنا ہو، اس کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔۔تبصرے سے سوال تک۔۔۔’لیکن‘ ایک تبدیلی کانام ہے۔ اپنی عمرکا بڑا حصہ آمرانہ حکومت کے سائے تلے گزارنے والے پاکستان میں اوراس کے تعلیمی نظام میں لوگوں کوسوال پوچھنے اور اپنی رائے دینے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی،یا کی جاتی ہے تو آٹے میں نمک کے برابر۔پاکستانیوں کی اکثریت کوجو’’سنیں ‘‘اسےقبول کرنے کا عادی بنادیا گیا ہے ۔ اگرآپ میں جرات ہے،آپ تبصرے کوغلط ثابت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اورکھلے ذہن کے ساتھ جواب سننے کوتیارہیں تو سمجھے آپ صحافت کی بات کررہے ہیں۔ ’لیکن ـ‘روایتی پاکستانی نیوز پروگرام نہیں۔یہ ایسا شونہیں ہوگا جس میں آپ کنفیوز کردینے والے تبصرے سنیں۔ بلکہ غیرحقیقی ڈرامے سے بھرپوررپورٹس دیکھنے یاپھرآپ کو ایسے اسکرین کی خواہش ہو جس پربہت کچھ ہولیکن درحقیقت کچھ نہ ہو۔۔تویہ صحافت ہے۔۔۔یہ حقائق بمقابلہ فکشن ہے۔سیاہ اورسفید۔۔ اب مرضی آپ کی ہے کہ آپ کس رنگ کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ’لیکن‘ مقامی خبروںکوآپ تک پہنچائے گا سادہ انداز میں روانی کے ساتھ ۔ ایسی رپورٹس جو معلوماتی ہوں گی اورمہمان ایسے ہوں گے جوموضوع سے متعلق ہوں گے۔ ہرکہانی کے دویا دوسے زیادہ رخ ہوتے ہیں۔۔ہم آپ تک تمام پہلوپہنچائیں گے۔ایسا پہلو بھی جوآپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا ۔آپ اپنی رائے بنانے میں آزاد ہوں گے۔ ’لیکن ۔۔۔‘کوئی ڈرامہ نہیں۔۔ سچائی ہے۔۔۔سب کچھ جانئے مگر صرف ’لیکن‘ کے ساتھ۔۔ جمعہ 24نومبر سے دیکھئے ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شام سات بجے۔


Timings

Friday, Saturday and Sunday @ 7:05 PM
Repeat: Next day @ 03:05 AM

Advertisement
Advertisement