LIVE

کراچی:قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی لفٹیں خراب، مریض پریشان

ویب ڈیسک
June 15, 2015
 

کراچی........قومی ادارہ برائے امراض اطفال کی لفٹیں خراب ہونے کے باعث مریض پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کی لفٹیں گزشتہ تین ہفتوں سے خراب پڑی ہیں۔واضح رہے کہ اسپتال میں یومیہ 5 ہزار سے زائد بچے لائے جاتے ہیں،جبکہ تاحال لفٹوں کی خرابی کا محکمہ صحت کے حکام اور اسپتال انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔